بین الاقوامی

غزہ پراسرائیلی حملے؛ امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی

واشنگٹن: امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینڑل کمانڈ(سینٹ کام) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال میں امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر گزشتہ شب مزید ڈھائی ہزار حملے، ایک ماہ میں تقریباً 10 ہزار شہادتیں

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ پر زمینی ، فضائی اور سمندر سے مسلسل حملے کررہا ہے اور اب تک تقریبا 10 ہزار فلسطینی نے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.