شوبز

تقریب میں ہانیہ عامر کے نعروں پر عاصم اظہر سیخ پا

کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر منچلوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر سیخ پا ہوگئے۔

عاصم اظہر کراچی میں ایک ادبی میلے میں شریک تھے کہ اسٹیج پر میزبان یاسر حسین کے ہمراہ گفتگو کے دوران کچھ منچلوں نے انکی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نعرے لگائے جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔

عاصم اظہر نے نعرے لگانے والے منچلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال اسٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔

 

اس موقع پر میزبان یاسر حسین بھی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کانسرٹ میں بھی جانا ہے یا کینسل کرانا ہے؟۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر نے اب معروف اداکارہ میرب سے منگنی کر لی ہے لیکن انکی ٹرولنگ ابھی تک نہیں رکی۔ انکے کانسرٹس میں منچلے ہانیہ عامر کے نعرے لگاکر اکثر انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.