شوبز

’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز، پہلے دن ایک کروڑ کے ٹکٹ فروخت

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا ایکشن فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن 33 ہزار سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے ایک کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

 

’ٹائیگر3‘ اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.