پاکستان

افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس معاملے میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

 

یہ پڑھیں : غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لئے پاکستان چھوڑنے کا آخری دن

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.