شوبز

نامور ہدایت کار آغا حسن عسکری انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار آغا حسن عسکری 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی-

حسن عسکری کا شمار انڈسٹری کے نہایت کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اردو اور پنجابی کی بے شمار سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں جن میں خون پسینہ، ہیرا، جٹ دا کھڑاک، آگ، اک دوجے کیلئے، دوریاں، تلاش، میلہ، شیر دل، اچھا شوکر والا، دل کسی کا دوست نہیں، جنت کی تلاش، عبد اللہ دی گریٹ اور تیرے پیار میں سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

 

1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی سمت بھی متعین کی۔

حسن عسکری کے انتقال پر سید نور، شہزاد رفیق، ناصر ادیب سمیت پاکستان کے نامور فلم ڈائریکٹرز نے افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے-

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.