پاکستان

لاہور؛ پاؤڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی

لاہور: پنجاب فوڈ تھارٹی نے ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں کو سپلائی ناکام بنادی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق  چکری روڈ پرعلی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی کرکے10 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دودھ  لے جانے والی  گاڑیوں  کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے  2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گے۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔  ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سرگودھا سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.