پاکستانتازہ ترین

مہنگے آٹے نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں، حافظ نعیم الرحمان

 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں    تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں سے تقریباً 3 ہزار 500 روپے فی من خریدی جانے والی گندم مارکیٹ میں 5 ہزار 800 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ گندم کی قیمت میں اتنا بڑا فرق کیوں ہے اور اس سے فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق فلور ملز بھی ناقص معیار کی گندم کی فراہمی پر شکایات کر چکی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی خریداری سے لے کر آٹے کی فروخت تک قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.