پاکستانتازہ ترین

سموگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصل

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید سخت کر دیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس اور بھٹوں کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے انہیں جدید مشینری کے ذریعے جمع کرکے مختلف صنعتوں میں استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی بروقت جانچ کروائیں، کچرا یا فصلوں کی باقیات نہ جلائیں اور سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔  [ پل پل نیوز لاہور]

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.