پاکستان
دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یوکرین نے ڈرون سے روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ مار گرای
روسی ایس یو 30 لڑاکا طیارے

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ ایک روسی ایس یو 30 لڑاکا طیارے کو سمندر میں موجود ڈرون سے فائر
کیے گئے میزائل کے ذریعے تباہ کیا ہے۔ یوکرینی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی “جی یو آر” کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز روس کے بحیرہ اسود کے اہم بندرگاہی شہر نووروسیسک کے قریب پیش آیا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فوجی انٹیلی جنس یونٹ “گروپ 13” کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی سمندری ڈرون کے ذریعے کی گئی جو کہ جنگی طیارے کو مار گرانے کا اپنی نوعیت کا پہلا عالمی واقعہ ہے۔




