پاکستان

چترال میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 شدید زخمی

راولپنڈی: چترال کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں خفیہ اطلاعات  پر آپریشن کیا، جس کے دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے  درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید  زخمی ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے  دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.