صنعت و تجارت

پہلی سہ ماہی؛ امریکا کی پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد: امریکا نے جاری مالی سال (2024-2023) کی پہلی سہ ماہی کے دوران  پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2024-2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا ملک ہے جس کی جانب سے یہاں 22.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں چین سے 7.72ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی

 

واضح رہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 126.3ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے، برطانیہ 44.7ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 22.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.