کھیل و کھلاڑی

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات  شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے توسط سےاہم دستاویزات  کرلی ہیں۔

دریں اثنا نامور اولمپیئنز اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نےارباب اختیار و حکومت سے شفاف تحقیقات کرنے اورحقائق کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاؤنٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.