صنعت و تجارت
زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 12.65 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 12.65 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 12.65 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے
20اکتوبر 2023ء کو ختم ہونے والے ہفتے پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.49 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.16 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔




