بین الاقوامی

مالدیپ کے نومنتخب صدر کا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

مالے: مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔

مالدیپ کے صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ  اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ تمام بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔مالدیپ کے عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

بھارت نے فروری 2021 میں ایک متنازع معاہدے کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی۔ مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.