پاکستان

صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور: نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔

جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.