شوبز

سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ کو عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’ٹائیگر3‘ کو مشرق وسطیٰ کے ممالک عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

’ٹائیگر‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو انڈیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور بیرون ممالک اسے ایک دن قبل ہفتے کے روز پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک فلم کو اجازت دینے پر ان کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ’ٹائیگر3‘ میں پاکستان اور انڈیا کے پہلو سے مناظر پر دونوں ممالک کو فلم پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوگئے تو پھر فلم کو ریلیز کی اجازت مل سکے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور وہاں یہ معمول کے مطابق ریلیز ہوگی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.