صنعت و تجارت

رواں سال کینو کی اچھی پیداوار ہونے کا امکان

اسلام آباد: کینو کی اچھی پیداوار ہونے کے امکانات کے پیش نظر وزارت تجارت نے رواں سال 15نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت تجارت کی جانب سے قائم کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں سال کینو کی 27لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال کینو کی پیداوار محض 13لاکھ ٹن تک محدود ہوئی تھی۔

 

ایکسپورٹرز کرسمس سیزن سے پہلے ہی کینو کی کنسائنمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزارت تجارت ماضی میں یکم دسمبر کو کینو برآمد کرنے کی اجازت دیا کرتی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.