کھیل و کھلاڑی

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے

چنئی: سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔
عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پوار کردیا۔

عرفان پٹھان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.