صنعت و تجارت

کراچی: متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے اہم پیشرفت، متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کی کمپنی المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے توسط اور معاونت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑے پیمانے پر رہائشی وکمرشل یونٹس کی طلب یو اے ای کے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے۔ یہ اعلان انھوں نے حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے گروپ کے ہمراہ آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی سہ ماہی؛ امریکا کی پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریم عامر علی نے کہا کہ یو ای اے کے اداروں کی کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ اس موقع پر پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔ چیئرمین آباد آصف سم سم نے المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی ایس او کے لیے 100 ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دیدی جبکہ چمن بارڈر پر ڈیلی ویجرز کیلیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پنجاب میں گرین پاکستان کے لیے 20 ارب روپے کی سمری منظور کی گئی، کے الیکٹرک کے لیے یونیفائیڈ ٹیرف سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کے لیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی، چمن بارڈر پر 8 ہزار ورکرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا

وزارت خزانہ کے مطابق وزارت داخلہ کے لیے چار کروڑ 74 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے “کے- الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس سے متعلق دوسری ڈیسکوز کی دوسری اور تیسری سہ ماہی 2023 کے برابر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پیش کی گئی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ٹیرف ریشلائزیشن نیپرا پہلے ہی جاری کردہ یکساں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایپیلیکیشن گائیڈ لائنز کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے استعمال پر لاگو ہوگی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.