شوبز

ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ 19 جنوری 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔۔

’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔

 

پرائم ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ناظرین کو خبر دی کہ وہ شاندارایکشن مناظر کیلئے تیار ہوجائیں۔

ویب سیریز کو ’پولیس کمیموریشن ڈے‘ پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.