انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر والد غصے سے آگ بگولا

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر ان کے والد اداکار جان ووائٹ غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔
انجلینا جولی کے والد جان ووائٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ “میری بیٹی کے فلسطین کے حق میں بیان پر بہت مایوس ہوں، میری بیٹی نے اپنے اس اقدام سے مجھے مایوس کیا ہے”۔
جان ووائٹ نے کہا کہ “میری بیٹی سچائی سے لاعلم ہے، فلسطین یہودیوں کی تاریخی اور مقدس سرزمین ہے، اسرائیلی فوج اپنی سرزمین اور وہاں اپنے لوگوں کی حفاظت کررہی ہے”۔
اُنہوں نے غصے سے بھڑکتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل پر حماس کی جانب سے حملہ کیا گیا کیونکہ وہ جانور یہودیوں، عیسائیت کا صفایا کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، اسرائیل ہر ممکن طریقے سے اپنی مقدس سرزمین کی حفاظت کرے گا”۔




