صنعت و تجارت

اسٹاک ایکس چینج بلندی پر، 6 سال بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی: اسٹاک ایکس چینج میں یک دم تیزی آئی ہے اور 100 انڈیکس 6 سال بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں برسوں بعد بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اسٹاک ایکس چینج میں 660 پوائنٹس کی تیزی آئی جس کے باعث 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 100 انڈیکس بڑھ کر 51392 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ 6 برس قبل 25 مئی 2017ء کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 127 کے انڈیکس پر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.