پاکستان

عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری بھی استحکام پارٹی میں شامل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں۔ تین خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں سے لاہور میں ملاقات کی۔

ت میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

جہانگیر ترین نے تینوں خواتین رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

بعدازاں فردوس عشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندلیب عباس سمیت تینوں رہنماؤں نے استحام پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.