صنعت و تجارت

جولائی تااکتوبر میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر

اسلام آباد:  ملک کا تجارتی خسارہ جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کی نسبت جولائی سے اکتوبر 2023-24 درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی،جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق  جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.