کھیل و کھلاڑی

ایشین گیمز میں کبڈی ٹیم کے رکن عادل حسین کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق

لاہور: کبڈی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے   عادل حسین کا ڈوپ پازٹیوآنے کی تصدیق کردی۔

ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر کبڈی فیڈریشن نے  عادل حسین کو  معطل کردیا۔عادل حسین ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتنے والی  کبڈی ٹیم کا حصہ تھے۔ کبڈی فیڈریشن کےسیکرٹری رانا محمد سرور نے  ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ عادل حسین کے پاس بی سمپل چیک کروانےکا آپشن موجود ہے۔معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد مزید کسی ایکشن کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے کا فعل کھلاڑی کا اپنا ہوتاہے،تمام کھلاڑیوں کو اس حوالے سے باقاعدہ لیکچرز دیئے جاتےہیں ۔ ماضی میں جن کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ان کو سخت  سزائیں بھی دی ہیں۔

 

رانا سرور کا موقف ہے کہ عادل حسین کے ڈوپ ٹیسٹ سے برانز میڈل واپس نہیں ہوگا اگر ایک سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آئے تو پھر میڈل واپس ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Sticky Footer Ad

Page Content

Scroll down and you'll see the sticky ad stay at the bottom.