پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات سے شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں اپنا کامیاب آغاز کیا تھا اور کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔لاہور قلندرز آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے اور رواں ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت نوجوان شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 3 میں ملتان نے اور 2 میں لاہور نے کامیابی حاصل کر کھی ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسوو، ٹِم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ وِلی، عمران خان، شاہنواز دھانی، عمران طاہر اور احسان اللہ

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں