پاکستان دلچسپ مقابلے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں کامیاب، سیریز کلین سوئپ

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی اور ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا۔ھاکا میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ساجد خان کی گھومتی گیندوں کے آگے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بس نہ چلا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ساجد خان نے 42 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کے ابتدائی 4 بلے باز 25 کے مجموعی اسکور پر وکٹیں گنوا چکے ہیں۔میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔آج کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے 101 تک پہنچنے کی ضرورت تھی لیکن بنگال ٹائیگرز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو بھی پویلین لی راہ دکھا دی، اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔اسپنر ساجد خان، جنہوں نے گزشتہ روز شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، آج بھی شاندار باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور اپنے پہلے ہی اوور میں تیج الاسلام کو نشانہ بنایا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں خالد احمد کو بھی صفر پر بولڈ کردیا۔شکیب الحسن آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر اظہر علی کو کیچ تھما بیٹھے۔واضح رہے کہ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے پہلے تین دنوں میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں