ورلڈ کپ: بھارت کےخلاف میچ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین پہلا میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پر کھیلنے کا بہت تجربہ ہے جو کام آئے گا جبکہ بڑے میچ سے پہلے ریلیکس ہونے کی کوشش کررہےہیں۔متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام ہی ٹیمیں اس سال ٹی20 کرکٹ کا تاج اپنےسر سجانے کی خواہاں ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 راؤنڈ آج سے شروع ہوگا اور اس میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں