فرانس: گرجا گھر کے قریب چاقو کے حملے سے 2 افراد ہلاک

فرانس کے شہر نیس میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے ایک گرجا گھر کے قریب پیش آیا، مذکورہ حملے کو شہر کے میئر سے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے میئر کرسٹین اسیٹروس نے بتایا کہ چاقو کا حملہ فرانس کے مشہور گرجا گھر نوٹرے ڈیم کے باہر پیش آیا۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاقو کے وار سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چاقو کے حملے کا مقصد کیا تھا اور کیا اس کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ایک کرائسز منیجمنٹ اجلاس منعقد کررہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ حملے کے مقام سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں