ڈیرہ غازیخان: ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد آصف کو توہین عدالت سزا کے خلاف وکلاء کا احتجاج

رپورٹ(سردار گوہر خان وڈانی ایڈووکیٹ) مورخہ06 دسمبر کو پنجاب بار کونسل نے رانا محمد آصف ممبر پنجاب بار کونسل کو توہین عدالت کا جرم میں بغیر نوٹس اور بغیر صفائی کا موقع دیئے بغیر3 ماہ کی سزا سنائے جانے پر وکلاء کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فاضل جج عدالت عالیہ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خاں کا یکطرفہ حکم آئین پاکستان کے آرٹیکل 10 -اے کے منافی ہے اور انسانی بنیادی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے وکلاء میں شدید بے چینی اور اضطراب پایاجاتا ہے۔ اس معاملہ پر پنجاب بھر کے وکلاء سراپا احتجاج ہے اور بطور احتجاج عدالتوں میں بھی پیش نہ ہو رہے ہیں وکلاء ہڑتال کے معاملے میں دائری کی بندش بھی عوام کو انصاف تک فوری رسائی کے عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں فوری انصاف کے متقاضی انصاف کا گلا گھونٹ رہے۔ نیز وکلاء پر پنجاب بھر میں زیر دفعہ 7- اے ٹی اے کے تحت مختلف اوقات میں مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی۔ وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ رانامحمد آصف فاضل ممبر پنجاب بار کونسل کو سنائی گئی سزا اور وکلاء ہڑتال کے دوران دائری کی بندش کے احکامات کو فی الفور واپس لیا جائے اور وکلا صاحبان کے خلاف سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ لہذا کل مورخہ2022-12-07 کو پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی 10:30 بجے کے بعد وکلاء ہڑتال کریں گے اور تمام تحصیل و ضلعی بارز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں