میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات

وفد میں صدر نصیب علی تبسم، جنرل سیکرٹری عاصم لطیف، ممبر گورننگ باڈی محمد عمران باجوہ اور سینئر ممبر خاور گلزار شامل تھے
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد نے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات کی وفد کی قیادت صدر ایم ڈبلیو او نصیب علی تبسم نے کی وفد میں جنرل سیکرٹری عاصم لطیف چوہدری, فنانس سیکرٹری میاں محمد عمران, ممبر گورننگ باڈی محمد عمران باجوہ اور سینئر ممبر خاور گلزار شامل تھے وفد نے ترجمان پنجاب حکومت کو بتایا کہ میڈیا ورکرز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہیں آج تک سرکاری سطح پر کسی قسم کی مراعات فراہم نہیں کی گئیں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مڈیا ورکرز کے مسائل وزیراعلی تک پہنچائیں گی اور انہیں اولین ترجیح پر حل کیے جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں