جڑواں بچوں کی پیدائش اب زیادہ غیرمعمولی نہیں مگر دونوں کی سالگرہ میں ایک ماہ اور ایک سال کا فرق ضرور خاص ہے۔ایسا ہی کچھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں ہوئی اور دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھاہسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون کے ہاں پہلے 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کے 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی ایلان یولنڈا کی پیدائش ہوئی۔ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کے وقفے کے باعث اب ان کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اس امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔ماں نے ایک بیان میں کہا ‘یہ میرے لیے حیران کن ہے کہ یہ جڑواں تو ہیں مگر ان کی سالگرہ کی تاریخ مختلف ہے، میں حیران اور خوش ہوں کہ بیٹی کی پیدائش آدھی رات کو ہوئی’۔ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹا اینا ایبریل نے اسے اپنے کیرئیر کی یادگار ترین ڈیلیوری قرار دیا۔الفریڈو اور ایلان سے پہلے اس جوڑے کے 3 بچے اور تھے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔خاتون کے مطابق ان کا سب سے بڑا بیٹا بھائی کی آمد پر بہت خوش ہے جبکہ پورا خاتون بوں سے ملنے کے خیال سے پرجوش ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔
